ممبئی ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی عدالت نے شراب کے مفرور تاجر وجئے مالیا کے خلاف رقمی خردبرد کے مقدمہ میں تازہ ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیاہے ۔ بینک کو قرض دھوکہ دہی کے اس معاملے کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کررہا ہے ۔ عدالت نے ای ڈی کی 14 جون کو دائر کردہ چارج شیٹ کا جائزہ لینے کے بعد وجئے مالیا کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا۔ ای ڈی نے 900 کروڑ روپئے کے آئی ڈی بی آئی ۔ کے ایف اے بینک لون مقدمہ میں رقمی خردبرد کی تحقیقات کے بعد وجئے مالیا اور 8 دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی ۔ اس میں بتایا گیا کہ 807.82 کروڑ روپئے کی اصل رقم ادا نہیں کی گئی ۔