وجئے مالیا کے اخراج کے فیصلہ پر آستھانہ مسرور

لندن ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کے اسپیشل ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کو برطانیہ کے فیصلہ پر مسرور ہونے کی ایک وجہ مل گئی جبکہ وجئے مالیا کو ہندوستان کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہیکہ ہندوستانی عہدیداروں نے بدعنوانیوں سے متاثر ہوئے بغیر کارروائی کی تھی جیسا کہ وجئے مالیا کا دفاع کرنے والے وکلاء کی ٹیم کا ادعا تھا۔ راکیش آستھانہ 1984ء بیاچ کے گجرات کیڈر کے عہدیدار تھے جو ایس آئی ٹی کے سربراہ تھے جبکہ وجئے مالیا 2016ء میں ہندوستان سے فرار ہوگئے تھے اور برطانیہ کے ساتھ انہیں ہندوستان کی تحویل میں دینے کیلئے خط و کتابت جاری تھی۔