لندن ۔ 3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سابق 61سالہ راجیہ سبھا رکن شراب کے بڑے بیوپاریوجئے مالیا جو برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں ان کے ہندوستان کی تحویل میں دینے کا مقدمہ لندن کی ایک عدالت میں کل سے شروع ہوگا ۔ ان کا دفاع کرنے والی وکلاء کی ٹیم کی قیادت بیرسٹر کلیرمونٹ گومری کریں گے ‘ جنہیں فوجداری اور دھوکہ دہی کے قوانین کا ماہر سمجھا جاتا ہے ۔ مقدمہ میں مباحث کھلی عدالت میں ہوں گے ۔ گواہوں کے بیانات ڈاکٹر بی ہمفرے درج کریں گے جو شہری ہوا بازی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں ۔