لندن ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے شراب کے تاجر وجئے مالیا جو 9400 کروڑ روپئے قرض ادائیگی کے بغیرفرار ہوگئے ، ان کا نام برطانیہ کی انتخابی فہرست میں شامل ہے ۔ انہیں برطانوی شہری بتایا گیا ہے اور ان کے سہ منزلہ منشن کا پتہ درج ہے ۔بتایا گیا ہے کہ وہ 1992 ء سے برطانوی شہری ہیں ۔مالیا نے اس کی توثیق کی اور کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ اس دوران حکومت نے وجئے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کردیا ہے ۔