حیدرآباد 3 فروری (سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے وجئے شانتی کو تلنگانہ پردیش کانگریس کی مہم کمیٹی کی صدرنشین مقرر کئے جانے سے پارٹی کے قائدین حیران ہیں۔ ڈی کے ارونا مہم کمیٹی کی نائب صدر مقرر کی گئی ہیں۔ رکن اسمبلی ٹی جگاریڈی بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ پردیش کانگریس کے قائدین نے شکایت کی ہے کہ پارٹی ہائی کمان نے ریاستی قیادت سے مشورہ کے بغیر مہم کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی سی سی نے فلمی پس منظر اور تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول پر وجئے شانتی کو مہم کمیٹی کا صدرنشین بنایا ہے تاکہ لوک سبھا چناؤ میں ٹی آر ایس کا جم کر مقابلہ کیا جاسکے۔