گاندھی نگر ۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کی حیثیت سے وجئے روپانی کو برقرار رکھا گیا ہے اور وہ دوسری میعاد کیلئے ریاست کے چیف منسٹر ہوں گے، مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے یہ بات کہی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل بدستور نائب رہیں گے ۔ جبکہ جیٹلی نے لیجسلیچر پارٹی کا ڈپٹی لیڈر منتخب کئے جانے کااعلان کیا ہے۔
تین طلاق بل اگلے ہفتے لوک سبھا میں
نئی دہلی، 22ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین طلاق کو قابل تعزیر جرم بنانے والا بل لوک سبھا میں اگلے ہفتے پیش کیا جائے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے آج ایوان میں 27ڈسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے سرکاری کام کاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ 2017 میں تین طلاق دینے والے افراد کو تین سال قید کی سزا اور متاثرہ بیوی کو نان و نفقہ (گزارہ) دینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔