حیدرآباد، 30جون(یواین آئی)تلنگانہ اسٹیٹ ڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹیوفیڈریشن کی جانب سے سپلائی کئے جانے والے وجئے دودھ کی قیمت میں یکم جولائی سے ایک روپیہ کا اضافہ ہوجائے گا۔ڈیری کے منیجنگ ڈائرکٹر نرمل نے یہ اعلان کیا ہے ۔ایک لیٹر پر ایک روپیہ قیمت کا اضافہ ہوگاجبکہ ہول ملک کی قیمت میں تین روپئے کا اضافہ ہوگا ۔۔