حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): وجئے بینک بنگلور کے کریڈیٹ شعبہ میں 330 پروبیشنری اسسٹنٹ منیجرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اور امیدوار کوئی بھی ڈگری اعلیٰ نمبرات سے کامیابی کے ساتھ ساتھ ایم بی اے / پی جی ڈی بی ایم / پی جی ڈی ایم / پی جی بی ایم / پی جی ڈی بی اے / پی جی ( کامرس / سائنس / اکنامکس / لاء ) سی اے / آئی سی ڈبلیو اے / سی ایس کامیاب ہوں اور حد عمر یکم اگست 2018 تک 30 ہونی چاہئے جب کہ امیدوار کا انتخاب آن لائن ٹسٹ اور پرسنل انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ امتحان آبجکٹیو طریقہ پر ہوگا اور وقت دو گھنٹے دیا جائے گا ۔ امتحانی مراکز حیدرآباد ، وشاکھا پٹنم اور وجئے واڑہ میں ہوں گے ۔ درخواست فیس 600 روپئے اور جسمانی معذورین کے لیے 100 روپئے ہے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27-9-18 ہے مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ vijayabank.com ملاحظہ کریں ۔۔