امرتسر 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیورٹی فورسیس نے آج 69 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اٹاری واگھا سرحد پر پاکستانی رینجرس کے ساتھ شیرینی اور مبارکبادی کے پیامات کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا۔ ماضی کی روایت سے ہٹ کر اِس مرتبہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی شیرینی تقسیم نہیں کی گئی۔ بین الاقوامی سرحد اور خط قبضہ پر حالیہ کشیدگی کے باعث بارڈر سکیورٹی فورس نے شیرینی کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا۔ ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف کے کے شرما نے اِس بات کی توثیق کی کہ شیرینی کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ اِس کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں۔ مستقبل میں بی ایس ایف چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شیرینی کے تبادلہ کے لئے اچھی وجوہات ہونی چاہئے۔ اِس سلسلہ میں پاکستانی رینجرس کو کل ہی مطلع کردیا گیا ہے۔