واکس ویگن کی تکنیکی بددیانتی، 91,000 کاریں متاثر

سڈنی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) واکس ویگن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا گیا کہ آسٹریلیا میں اس کی برانڈ کاروں میں انجن کو فٹ کرنے اور اخراج ٹیکنالوجی میں بھی بددیانتی سے کام لیا گیا اور یہ ایک دو کاروں کا معاملہ نہیں بلکہ 91,000 کاریں ایسی ہیں جس میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دھوکہ دہی کی گئی۔ جرمن کی مشہور واکس ویگن نے 22 ستمبر کو ایک بیان جاری کیا تھا کہ دنیا بھر میں تقریباً 11 ملین ڈیزل کاریں ایسی ہیں جن میں ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو ٹسٹنگ کے وقت ایمیشن ڈیٹا کو ناکارہ کردیتا ہے۔ واکس ویگن گروپ آسٹریلیا کے مطابق صرف آسٹریلیا میں ہی 54,545 کاریں، 17,256 کمرشیل وہیکلس اور 5,148 اسکواڈ وہیکلس اس ٹیکنالوجی بددیانتی کا شکار ہوئے ہیں۔