واٹس ایپ پے منٹ سرویس کے آغاز سے قبل ضروری ترمیمات

نئی دہلی ؍ نیویارک۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) واٹس ایپ ہندوستان میں اپنی مکمل پے منٹس سرویس شروع کرنے سے قبل خدمات اور نجی رازداری کو شرائط کو چند نئی تبدیلیوں کے ساتھ مزید موثر بنایا جارہا ہے تاکہ اس میں ادائیات کی خدمات کی فراہمی سے متعلق معلومات کے اضافہ کی جھلک پیش کی جاسکے۔ ہندوستان میں واٹس ایپ کے تقریباً 200 ملین استعمال کنندگان ہیں اور تقریباً 10 لاکھ ہندوستانی صارفین واٹس ایپ پے منٹس کا آزمائشی طور پر استعمال کررہے ہیں جو فیس بک کے مملوکہ ادارہ واٹس ایپ کی سب سے بڑی بنیاد سمجھے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 5 ارب صارفین ہیں۔