واٹس ایپ پر ’’طلاق ثلاثہ‘‘ کا پیغام بیوی کو روانہ کرنے والے شوہر کے خلاف کارروائی

تھانہ 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 28سالہ شخص اور اس کے سرپرستوں کو مہاراشٹرا میں تھانہ پولیس نے ’’ طلاق ثلاثہ‘‘کی پاداش میں ملزم قرار دے دیا ۔ مذکورہ شخص نے اپنی اہلیہ کو موبائیل فون پر طلاق کا پیغام روانہ کیا تھا ۔ ایک 25سالہ مسلم عورت نے شکایت کی ہے کہ 8مئی 2014 کو اس کی شادی کلیان شہر کے رہنے والے شخص سے ہوئی ۔ ان کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے ، اس نے اپنے سسرال کے لوگوں پر الزام لگایا کہ اس کے ساس اور خسر اسے مسلسل تنگ کیا کرتے تھے اور چند روز قبل اس کے شوہر نے اس سے 5لاکھ روپیوں کا مطالبہ بھی کیا تھا اور اس مطالبہ کی عدم تکمیل پر اسے گھر سے باہر نکال دیا ۔یہ عورت آج کل اپنے بعض رشتہ داروں کے ہاں بھیونڈی شہر میںٹھہری ہوئی ہے ۔ اس نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 12مارچ کو اس کے شوہر کی طرف سے اسے واٹس اپ پر ’’ طلاق ثلاثہ‘‘ کا پیغام حاصل ہوا ۔ جب اس نے اپنے شوہر سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے اس سے بات کرنے سے انکار کردیا ۔ یہ باتیں بھوئی واڑہ پولیس چوکی کے انسپکٹر کلیان کربے نے بتائی ۔ عورت کی شکایت کی اساس پر پولیس نے اس کے شوہر ندیم شیخ اور اس کے ساس اور سسر کے خلاف کے خلاف آئی پی ایس دفعہ 498 اور 323کے تحت کیس درج کرلیا ۔ اگست 2017ء کو سپریم کورٹ نے مسلم خواتین کیلئے طلاق ثلاثہ کو کالعدم ’’غیرقانونی‘‘ اور غیر دستوری قرار دے دیا ۔