نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) واٹس ایپ نے ہندوستان کے اس مطالعہ کو مسترد کردیا ہیکہ اس کے پلیٹ فارم پر آنے والے پیامات کے ابتدائی مقام کو ٹریک کیا جائے اور کہا کہ بلڈنگ کی شناخت سے صارفین کیلئے رازداری سے متعلق حفاظتی بندش متاثر ہوجائے گی۔ فیس بک کی ملکیتی کمپنی نے کہا کہ اس کے پلیٹ فارم پر تمام اقسام کی حساس نوعیت کی معلومات کا لوگ تبادلہ کرتے ہیں۔ کمپنی کی توجہ ہیکہ غلط معلومات کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔ حکومت زور دیتی آئی ہیکہ واٹس ایپ کوئی ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرے جس سے پیامات کے ابتدائی مقام کا پتہ چلایا جاسکے کیونکہ ایسے اقدام سے حکومت کا ماننا ہیکہ فرضی خبریں روکنے میں مدد ملے گی جو ہجومی تشدد جیسی سرگرمیوں کا سبب بن رہے ہیں۔