فنڈس کی کوئی کمی نہیں، جائزہ اجلاس سے چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد 14 اکٹوبر (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے تلنگانہ میں مؤثر آبرسانی کو یقینی بنانے اپنے پُرعزم تلنگانہ واٹر گرڈ پراجکٹ پر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں ریاستی وزراء ٹی ہریش راؤ اور کے ٹی راما راؤ نے بھی شرکت کی۔ باور کیا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پراجکٹ پر عمل آوری میں سرعت پیدا کی جائے اور واضح طور پر کہاکہ اس اہم پراجکٹ کے لئے حکومت کے پاس فنڈس میں کوئی کمی نہیں ہے۔ لائحہ عمل پر ایک بجٹ کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کام کی تکمیل کے لئے مقامی سطح پر ٹیموں کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس پراجکٹ کا مقصد تلنگانہ کے تمام 10 اضلاع میں واقع ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔