وام کیمپ 2016 کا 4 نومبر سے آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر سمیرراوت نے سول سلوشنس اسوسی ایٹ کے اشتراک سے وام کیمپ 2016 کے انعقاد کا فیصلہ کیا ۔ وام کیمپ 2016 ، 4 نومبر سے جئے پور میں منعقد ہوگا ۔ اس دوران طلبہ میں فوجی نفسیات کو اجاگر کرنے کے مقصد پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ کرنل سمیرراوت دنیا کے 9 مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر منعقدہ عالمی فوجی نفسیاتی کانفرنسوں میں فوجی ماہرین نفسیات سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔ وام کیمپ کانفرنس کے دوران آٹھ مصنفین کے تحریر کردہ خیالات پر مبنی فوجی نفسیات پر مشتمل کتاب کی رسم اجراء انجام دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ وام کیمپ 2015 میں ملک کے مختلف ممالک سے شرکت کرنے والوں میں طلبہ کا شاندار ردعمل رہا جب کہ ملک کے 25 شہروں سے زائد از ایک سو شرکاء نے شرکت کی تھی ۔ وام کیمپ 2016 میں فوجی نفسیات پر روشنی ڈالی جائے گی ۔۔