حیدرآباد ۔ یکم اپریل ( این ایس ایس ) کریمنگر سے حیدرآباد سفر کرنے والے 41 مسافرین آج کرشماتی طور پر بچ گئے جبکہ ایک اور اے سی والوو بس میں آگ لگ گئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لے کر حادثہ کو ٹال دیا ۔ آگ لگنے کا یہ واقعہ میدک ضلع کے کونڈا پاکا گاؤں میں پیش آیا ۔ اطلاعات کے بموجب آر ٹی سی کی اندرا بس کریمنگر سے 41 مسافرین کے ساتھ روانہ ہوئی ۔ جب بس کونڈا پاکا گاؤں پہونچ رہی تھی ڈرائیور کو انجن سے دھواں اٹھتا ہوا محسوس ہوا ۔ ڈرائیور نے فوری بس روکدی اور مسافرین کو اترجانے کو کہا ۔ اس نے قریبی فائر اسٹیشن کو بھی متوجہ کردیا ۔ تاہم فائر انجن پہونچنے تک بس جل کر خاکستر ہوچکی تھی ۔ ڈرائیور کی حاضر دماغی سے مسافرین کرشماتی طور پر بچ گئے تاہم ان کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔