والنٹائن ڈے پروگرام پر روک لگانے کا مطالبہ

بجرنگ دل اور وی ایچ پی کی آج سے شعور بیداری مہم ، ریاستی انتظامیہ کو انتباہ
حیدرآباد۔2فبروری(سیاست نیوز) راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کی ذیلی تنظیمیں بجرنگ دل اور وشواہند وپریشد نے ریاستی انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ فبروری 14کو منائے جانے والے ’ویلنٹائن ڈے‘ یعنی یوم عاشقان پروگراموں پر روک لگائیں ۔ آج یہاں نیو پریس کلب میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وی ایچ پی کے اسٹیٹ کوکنونیر سبھاش چندرا نے کہاکہ یوم عاشقان ہندوستانی تہذیب کا حصہ نہیں باوجود اسکے ملٹی نیشنل ادارے ہندوستانی لڑکے لڑکیوں میں کارڈس ‘ تحائف‘ میٹھائیو ںکی تقسیم کے ذریعہ مغربی تہذیب کو فروغ دینے کاکام کررہے ہیں۔مسٹرشبھاش چندرا نے کہاکہ بجرنگ دل شروع سے ہی مغربی تہذیب کے فروغ کی مخالف رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت اور پولیس کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ یوم عاشقان کے موقع پر اگر پولیس ہمارے لڑکے لڑکیو ںکو روکنے میںناکام ہوگئی ہے تو ہم خود میدان میںاتر جائیں گے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متعاقب تاریخوں میں یوم عاشقان کے متعلق ہماری حکمت عملی او رمنصوبے کا اعلان کیاجائے گا۔