حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : معراج خاں ویمن ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن پر زور دیا کہ وہ حکومت تلنگانہ کو اس بات کی ہدایت دیں کہ وہ 14 فروری کو منائے جانے والے والنٹائن ڈے تقاریب پر امتناع عائد کریں ۔ سوسائٹی نے اپنی یادداشت میں بتایا کہ اس طرح کی مغربی تقاریب کی تقلید سے ہندوستانی تہذیب و تمدن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔۔