سرینگر ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی آج پہلی بار کسی عوامی تقریب میں اپنے والد مفتی محمد سعید کی موت کے بعد شریک نظر آئیں ۔ محبوبہ مفتی جو سیاہ لباس میں ملبوس تھیں اور اپنے روایتی لمبا عبادہ پہنی ہوئی تھیں ۔ یوم جمہوریہ تقریب میں شریک ہوئیں ۔ محبوبہ مفتی اپنی قیام گاہ گپکار پر 7جنوری سے موجود تھیں ۔ صرف دو بار 10اور 15جنوری کو اپنی قیام گاہ سے باہر آئی تھیں اور دونوں مرتبہ اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپسی ہوگئی تھیں ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر عمرعبداللہ ‘ پی ڈی پی کے رکن کونسل ندیم اختر اور ارکان اسمبلی آسیہ نقش اور انجم فاضلی جو محبوبہ مفتی کے قریبی دوست ہیں اس تقریب میں ان کے ہمراہ موجود تھے ۔