والد کی آخری رسومات کے بعد نلنی جیل واپس

چینائی۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیو گاندھی قتل مقدمہ میں عمر قید کی سزاء بھگتنے والی نلنی جسے والد کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا، آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس نیلور سنٹرل پریزن پہنچ گئی۔ ٹاملناڈو کے سیاستدانوں نے ارکان خاندان کو تعزیت پیش کی۔نلنی کے بھائی بھاگیہ ناتھن نے کہا کہ وہ 25 سال سزائے قید بھگت چکے ہیں۔ انہیں رہا کیا جانا چاہئے۔