والدین کی خدمت‘ ضعیفی میں دیکھ بھال اور اولاد کی صحیح تربیت عظیم عبادت

انسپکٹر جنرل محابس مسٹر نرسمہا کا ویژن گروپ آف اسکولس کے سالانہ جلسہ سے خطاب
حیدرآباد۔28؍ جنوری۔ ( پریس نوٹ ) ۔ والدین کی خدمت ا ن کی قدر و منزلت اور ضعیفی میں خصوصی خیال عبادت ہے۔ فرمانبردار، اطاعت گزار اولاد ہمیشہ خوش رہتی ہے کیوں کہ خالق کائنات ان پر مہربان رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر اے نرسمہا انسپکٹر جنرل آف پریزنس حیدرآباد نے پریڈ گرائونڈ چنچل گوڑہ جیل میں ویژن گروپ آف اسکولس کی سالانہ تقریب کے موقع پر کیا۔ مسٹر اے نرسمہا آئی جی پی نے کہا کہ مسٹر جلیل انصاری چیرمین ویژن گروپ آف اسکولس اور انکے افراد خاندان نے جس طرح تعلیم کے میدان میں ہونہار بچوں کو ملک کا ایک قیمتی اثاثہ بنانے کیلئے محنت کررہے ہیں وہ قابل ستائس ہے لیکن سب سے اہم اور فخر کی بات ہے کہ انہوں نے اپنے ضعیف والدین کا جس طرح خیال رکھا ہے اور انکی سرپرستی میں تعلیمی ادارے چلارہے ہیں یہ نوجوانوں کیلئے قابلِ تقلید ہے ۔انہوں نے جلیل انصاری اور انکے افراد خاندان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویژن گروپ آف اسکولس کے تمام طلبہ ،

اساتذہ اور سرپرستوں کیلئے انصاری خاندان ایک مثال ہے ۔ جناب جلیل انصاری چیرمین ویژن گروپ آف تعلیمی ادارے جات نے کہا کہ ویژن تعلیمی ادارہ سعید آبادکا آغاز 2010میں ہوا اور دس سال کے عرصہ میں ویژن گروپ آف اسکول کے مزید تین شاخیں سعیدآباد کالونی، مادنا پیٹ اور سنتوش نگر میں قائم ہیں۔ ویژن گروپ آف اسکول کی سالانہ تقریب کے موقع پرطلبہ و طالبات نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی تہذیب و تمدن کو پیش کیا۔ موسم انتہائی سرد اور ہلکی سی بارس کے باوجود والدین اور بچے انتہائی انہماک کے ساتھ بچوں کے پروگرامس دیکھ رہے تھے اور یہ سلسلہ رات قریب دس بجے تک جاری رہا۔ سالانہ تقریب کے موقع پر ایس ایس سی امتیازی کامیاب طلبا و طالبات کو مسٹر اے نرسمہا آئی جی پی کے ہاتھوں گولڈ میڈلس، سلور میڈلس، برانز میڈلس کیاش ایوارڈس اور اسنادات دیئے گئے۔ اس موقع پر مسٹر جلیل انصاری صدر ویژن ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل سوسائٹی، محترمہ حبیب النساء نائب صدر، محترمہ طہورہ خورشید خازن سوسائٹی ، محترمہ عظمیٰ انصاری پرنسپل ویژن گروپ آف اسکولس، محترمہ نعیم النساء اور محترمہ نفیسہ سلطانہ اراکین سوسائٹی کے علاوہ سرپرستوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔مسز عائشہ فاطمہ نے نظامت کے فرائض انجام دیں جبکہ جناب فراز انصاری نے مہمانوں اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا۔