برلنگٹن۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام امریکہ میں واشنگٹن کے برلنگٹن میں ایک مال میں فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کئے جانے کے ایک دن بعد مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ واشنگٹن پولیس گشتی ٹیم کے ترجمان کیتھ لیری نے ٹیلی فون پر کل بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ ایک ٹیلی ویزن اسٹیشن نے ٹویٹر پر بتایا کہ مشتبہ شخص کو برلنگٹن سے 48 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایک کمیونٹی اوک ہاربر سے پکڑا گیا۔ایک ٹیلی ویزن اسٹیشن نے مشتبہ کی شناخت کرنے والے لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کی عمر 20 برس ہے اور وہ اپنے کنبہ کے ساتھ اوک ہاربر میں رہتا ہے ۔ یہیں سے اس نے 2015 میں گریجوئیشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔انتظامیہ نے بتایا کہ کیس کیڈ مال میں فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا تھا۔