واشنگٹن کو ’’نو ڈرون زون‘‘ قرار دیا گیا

واشنگٹن 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے اپنے دارالخلافہ واشنگٹن میں خصوصی طور پر کچھ سرکاری عمارتوں جیسے وائیٹ ہاوس ‘کیپٹل ہل اور پنٹگان کو ’’نو ڈرون زون ‘‘قرار دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت جرمانے کا انتباہ دیا ہے ۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کردیا گیا کہ آٖ اپنے ڈرونس گھر رکھ کر آیئے ۔ ایجنسی دراصل اس طرح تمام شہریوں اور سیاحوں کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ مذکورہ بالا علاقوں میں بغیر پائلٹ والے طیارہ اڑانا خلاف قانون ہے ۔ سیاحوں کو دراصل یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ واشنگٹن کی سیر کیلئے ضرور آئیں ۔ اپنی فیملی کو ساتھ لائیں ۔ کیمرے ساتھ لائیں ۔ تصاویر اُتاریں ۔ سن کریم لائیں ‘کھانے پینے کی اشیاء لائیں البتہ ڈرون ہر گز نہ لائیں ۔