تہران ۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن پوسٹ کی خاتون صحافی جیسن ریزائیان پر جاسوسی کے الزامات کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز بند کمرہ میں کیا جائے گا۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ’ اِرنا ‘ نے آج یہ بات بتائی۔ 39 سالہ ریزئیان پر جاسوسی، انتہا پسند حکومتوں کے ساتھ ساز باز اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف معلومات حاصل کرتے ہوئے اُن کی منفی تشہیر جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ جبکہ ریزئیان نے مندرجہ بالا تمام الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان الزامات کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔