وارنر نے حیدرآباد کو فائنل میں پہنچایا ، بیپل کا تعاون

گجرات لائنز کو آئی پی ایل کوالیفائر 2 میں بھی شکست ۔ کل خطابی مقابلہ مقرر
نئی دہلی ، 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ڈیوڈ وارنر نے 93 کی شاندار اننگز کھیلی اور سن رائزرز حیدرآباد کو آئی پی ایل فائنل میں پہنچا دیا جبکہ سریش رائنا کے گجرات لائنز کو آج یہاں کوالیفائر 2 میں چار وکٹ سے شکست ہوگئی ۔ وہ کوالیفائر 1 میں بھی رائل چیلنجرز بنگلور سے ہارے تھے۔ اتوار 29 مئی کو بنگلور میں ویراٹ کوہلی کے رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز فائنل کھیلیں گے۔ 163 کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد نے چار گیندیں قبل 163/6 پر جیت حاصل کی ۔ ’مین آف دی میچ‘ وارنر 93 اور بیپل شرما 27 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے 3.3 اوورز میں 46 رنز کی میچ وننگ پارٹنرشپ نبھائی۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کی دعوت پر رائنا کی ٹیم 162/7 بناپائی جس میں آرن فنچ (50) نے ٹاپ اسکور کیا۔ رائنا 1 پر آؤٹ ہوئے۔