وارناسی۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ اس رکھشا بندھن کے موقع پر وارناسی کی سینکڑوں معمر بیوائیں اپنے بھائی وزیراعظم نریندر مودی کو شیرینی کے ساتھ 1,000 راکھیاں روانہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ وارناسی کے عوام نے اس مندر ٹاؤن سے مودی کو پارلیمنٹ کے لئے منتخب کیا تھا۔ اس رکھشا بندھن کے موقع پر ان بیوہ خواتین کو سماجی رسم و رواج سے وابستہ کرنے کے لئے یہ کوشش کی جارہی ہے۔ اس گروپ کی خواہش میں 80 سال عمر کی خواتین بھی شامل ہیں، جو اس وقت رنگارنگ راکھیاں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔