وارناسی میں چار سال کے دوران واضح انقلابی ترقی و تبدیلی : وزیراعظم

واراناسی 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے لوک سبھا حلقہ میں زائداز 550 کروڑ روپئے لاگت کے مختلف ترقیاتی پراجکٹوں کا آغاز کیا جن میں پرانی کاشی میں مربوط فروغ توانائی اسکیم (آئی پی ڈی ایس) اور بنارس ہندو یونیورسٹی میں اٹل انکیوبیشن سنٹر بھی شامل ہیں۔ اس یونیورسٹی میں علاقائی اپتھلمولوجی سنٹر کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ مودی نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے ہرہر مہادیو کے نعرے لگاتے ہوئے مقامی لب و لجہ میں تقریر شروع کی۔ اُنھوں نے اپنے حلقہ انتخاب کا دو روزہ دورہ مکمل کرتے ہوئے کہاکہ اس شہر میں کئے جانے والے کام صاف نظر آرہے ہیں۔