وارناسی میں آج سونیا گاندھی کا روڈ شو

وارناسی ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کاشی وشواناتھ مندر میں پوجا کرنے کے بعد کل پارٹی کے روڈ شو میں شرکت کریں گی۔ 2017ء کے یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی چیف منسٹر کی امیدوار شیلاڈکشٹ نے آج کہاکہ صدر یوپی کانگریس راج ببر اور سینئر قائدین غلام نبی آزاد ، سلمان خورشید، سری پرکاش جیسوال، پرمود تیواری، ریتوبھوگنا، سنجے سنگھ ، ظفر علی، راناگوسوامی، راجیش مشرا، اجئے رائے، آر ترپاٹھی وغیرہ روڈ شو میں حصہ لیں گے۔