وارانسی میںوزیراعظم ووٹروں کا شکریہ ادا کریں گے

وارانسی۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) عام انتخابات میں وارانسی سے اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہونے کے بعد وزیرا عظم اپنے پارلیمانی حلقے کے رائے دہندگان کے شکریہ کے لئے پیر کو وارانسی کا دورہ کریں گے ۔دورے کی اطلاع دیتے ہوئے مودی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ’’میں وارانسی کے عوام کا مجھ پر اعتماد کو قائم رکھنے کے لئے ان کے شکریہ کے لئے کاشی میں موجودہوں گا ‘‘۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سریندر سنگھ نے بھی وزیر اعظم کے دورے کی تصدیق کی ہے ۔اپنے ایک دن کے دورے کے دوران وزیر اعظم کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کریں گے اور ایک عوامی میٹنگ سے خطاب بھی کریں گے ۔بی جے پی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس الیکشن میں کامیابی کے بعد وارانسی عوام کے شکریہ کے لئے کئے جارہے دورے میں ایک روڈ شو کا پروگرام بھی متوقع ہے ۔کاشی وشوناتھ مندر سے ہستھ کلا شاکل تک سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ملحوظ رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بار کے الیکشن میں وارانسی سے ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ وزیراعظم گجرات کا دورہ بھی کریں گے ۔