وادی کشمیر میں 111 دن کرفیو پر کانگریس کا اظہار تشویش

نئی دہلی ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وادی کشمیر میں 111 دن سے زیادہ عرصہ سے جاری کرفیو اور 25 اسکولس کو نظر آتش کردینے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دریافت کیا کہ کیا حکومت کے پاس معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے کوئی لائحہ عمل ہے اور کتنے عرصہ تک ملک کو انتظار کرنا پڑے گا ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشک سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بیان دیتے ہوئے ہندوستان کو تجارت میں سہلوتیں فراہم کرنے کے عالمی بینک کے حکم کی بھی مذمت کی ۔