وادی کشمیر میں موسم بہار کے تہوار ’نوروز‘کی تقاریب شروع، شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز

سری نگر 21مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے مختلف حصوں کی طرح وادی کشمیر میں بھی جمعرات کو موسم بہار کی آمد پر منائے جانے والے تہوار ‘نوروز’ کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ موسم بہار کی آمد کے جشن کے طور پر منائے جانے والے اس قدیم ترین تہوار کو ایران کے ساتھ ساتھ افغانستان، کشمیر، کردستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، مغربی چین، عراق، ترکی سمیت درجنوں ملکوں و ریاستوں میں منایا جاتا ہے ۔ یہ تہوار وادی میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایاجاتاہے ۔’نوروز‘کے تہوار کے ساتھ ہی وادی میں چھوٹی بڑی پارکوں میں پھول پودے اور میوہ باغات میں مختلف اقسام کے میوہ درخت لگانے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ۔