وادی کشمیر میں عیدالاضحی کی تیاریاں متاثر

سرینگر۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام میں عید الاضحی کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن وادی کشمیر میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث ایسا لگتا ہے کہ عید کے دن صرف نماز کی ادائیگی اور قربانی ہی ممکن ہوپائے گی۔ وادی میں گزشتہ 65 دن سے جاری تشدد میں اب تک 77 افراد ہلاک اور 9,000 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ تشدد کے اثرات عید کی تیاریوں پر واضح نظر آرہے ہیں۔
ڈسمبر میں افراط زر 4فیصد رہنے کا امکان: ایس بی آئی
نئی دہلی ۔ 11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افراط زر میں ماہ ڈسمبر میں انحطاط پیدا ہوگا اور امکان ہے کہ اچھی بارش کی وجہ سے یہ مالی سال 2017ء کے اختتام تک 4یا 5فیصد ہوجائے گا ۔یہ انحطاط توقع ہے کہ حسب معمول سے زیادہ بارش کا نتیجہ ہوگا ۔ اعداد و شمار کے بموجب یہ بھی کہا جاسکتاہے کہ کم از کم 60 بنیادی پوائنٹس وسط مدتی بنیاد پر انحطاط پیدا ہوگا ۔ گذشتہ 20ماہ کے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک افراط زر زیادہ سے زیادہ 4.5فیصد ہوجائے گا ۔