وادی کشمیر میں علحدگی پسندوں کی ہڑتال

سرینگر ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند قائدین نے آج شہریوں کی گزشتہ چند دن کے دوران فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں اور صحافی شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال منانے کی اپیل کی ۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے وفاق میں آج اپنے بیان میں کہا کہ عید کے بعد سے اب تک شہریوں کی ہلاکت کے خلاف اور صحافی بخاری کے قتل کے واقعہ کے خلاف پہلی مکمل ہڑتال منانے کی اپیل کی جاتی ہے ۔ کیونکہ وادی میں شہریوں کی ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں اور پرتشدد واقعات میں عیدالفطر کے بعد اضافہ ہوگیا ہے ۔ مشترکہ مزاحمتی کمیٹی سینئر صحافی ایڈیٹر ’’رائزنگ کشمیر‘‘ کے قتل کی مکمل تحقیقات بین الاقوامی اداروں کے ذریعہ کروانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔