سری نگر، 31 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں خراب موسمی حالات کے باعث سری نگر کے ہوائی اڈے پر جمعرات کی صبح کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ائیر پورٹ اتھارٹیز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا کہ وادی میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے جمعرات کی صبح سری نگر بین الا قوامی ہوائی اڈے پر کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ادھر وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ جمعرات کے روز بانہال سیکٹر میں تازہ برف باری ہونے اور دیگر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند ہے ۔وادی میں بدھ سے ہی رک رک کر ہلکی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعہ سے موسم میں بہتری متوقع ہے ۔