سرینگر 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ علاقہ کے بیشتر مقامات بشمول گرمائی دارالحکومت میں درجہ حرارت صفر ڈگری سے نیچے آگیا ہے۔ سرینگر میں اقل ترین درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر ڈیویژن کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت آج شب خون انجماد تک پہنچ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے آج بتایا کہ جاریہ موسم میں پہلی مرتبہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی گراوٹ آگئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقہ لداخ میں لہیہ ریاست کا سرد ترین مقام بن گیا ہے جہاں پر درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا جبکہ کارگل ٹاؤن کے قریب اقل ترین درجہ حرارت 6.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ علاوہ ازیں شمالی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے اسکائی ریسارٹ میں درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلسیس، پھلگام میں 9.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔