وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے مہلوک نوجوان کے جنازہ میں شریک

سرینگر۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عوام کی کثیر تعداد تحدیدات کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پر نکل آئی اور سکیورٹی فورسیس کی کارروائی میں جمعہ کو ہلاک 22 سالہ وسیم احمد لون کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مقامی عوام نے کہا کہ فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کھیت میں کام کررہا وسیم ہلاک ہوگیا۔ اس کے سینے میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی میں صورتحال کشیدہ ہے۔موبائل خدمات مسدود ہیں اور صرف بی ایس این ایل کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔