پشاور،15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) خیبرایجنسی میں واقع وادی تیراہ کے علاقہ پیرمیلہ میں خودکش حملہ میںپانچ افراد جاںبحق ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہو ئے۔خود کش حملے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارکنان جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر رہے ہیں۔ حملہ آور نے دور افتادہ وادی تیراہ کے پیر میلہ علاقہ میں ضلا خیل قبائلیوں کی امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنایا۔ کسی نے بھی فوری طور پر اس حملے کیلئے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔