وادیٔ کشمیر کے سیلاب میں محصور تلنگانہ و آندھرا طلباء کی ہولناک داستان

نئی دہلی۔ 11 ستمبر (پی ٹی آئی) وادیٔ کشمیر میں اس صدی کے سب سے بھیانک سیلاب کی تباہ کاریوں اور اپنی بے بسی و جان بچانے کیلئے کی گئی جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے 36 انجینئرنگ طلباء نے کہا کہ انہوں نے کئی دن غذا اور پانی کے بغیر گذاری ہے۔ یہ طلباء این آئی ٹی سرینگر میں زیرتعلیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب آنے کے بعد انہوں نے دہلی تک محفوظ طریقہ سے پہونچنے کی کوشش کی، اس کیلئے انہیں کئی خطرناک راستوں اور جان لیوا حالات سے گذرنا پڑا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم دین نے بتایا کہ اس نے سیلاب کے ساتھ اپنی زندگی کی جنگ کس طرح لڑی ہے۔