وادیٔ کشمیر میں صورتِ حال کشیدہ

سرینگر۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برہم نوجوانوں اور پولیس کے درمیان آج جھڑپیں شروع ہوگئیں جبکہ صورتِ حال شہر سرینگر کے علاقہ نوگام میں دو نوجوانوں کی فوج کی فائرنگ کے دوران ہلاکت کے بعد سخت کشیدہ ہے۔ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ضلع بڈگام میں فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چند جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم صورتِ حال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔ فوج نے کوئی تحدیدات عائد نہیں کی ہیں۔ انہیں صرف نظم و قانون کی برقراری کیلئے احتیاطی اقدام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔