سری نگر۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وادیٔ کشمیر بشمول سری نگر اور دیگر میدانی علاقوں میں آج بھی تازہ برفباری ہوئی۔ ایک دن قبل چلائی کلاں میں برفباری ہوئی تھی۔ سخت ترین موسم سرما کا 40 روزہ دور ختم ہوچکا ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کو شدید سردی سے نجات حاصل ہوئی ہے۔ پہاڑی چوٹیوں پر بشمول تفریحی مراکز پہلگام، گلمرگ اور کپواڑہ میں رات کے وقت برفباری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب لداخ کے علاقہ میں تازہ برفباری اور اوسط درجہ کی بارش میدانی علاقوں میں ہونے کا امکان ہے۔ چلائی کلاں کے بعد چلائی خرد میں 20 روز طویل برفباری کا دور ختم ہوچکا ہے۔ چلائی بچہ میں سردی کی شدت کا دور دس دن تھا۔