حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر بطور سوگ حکومتی ، تعلیمی ادارے بروز جمعہ بند رہے ۔ ریاست تلنگانہ نے انتقال پر حکومتی ، نیم سرکاری ، عوامی شعبہ جات کے تحت چلنے والے ادارے اور تعلیمی اداروں کیلئے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا اور حکومت کی جانب سے سات دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور قومی ترنگے کو نصف بلندی پر کردیا گیا ۔