نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی صحت میں مسلسل بہتری پیدا ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم 24 گھنٹے ان کی صحت پر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایمس کے ذرائع نے آج کہا کہ بی جے پی کے کہنہ مشق قائد کی صحت میں مسلسل بہتری پیدا ہورہی ہے تاہم وہ امراض قلب اور سینہ کے علاج کیلئے اب بھی آئی سی یو میں شریک ہیں۔