واجپائی کی آج 93 ویں سالگرہ بی جے پی کا خون کا عطیہ کیمپ

حیدرآباد۔24 ڈسمبر (این ایس ایس)سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی پیر کو 93 ویں سالگرہ کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹرس نامپلی پر بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

بھونگیر روڈ پر دوہرا المیہ :نعشوں کو
ہٹانے والے ملازم کو بس نے روند ڈالا
یادادری۔ 24 ڈسمبر (این ایس ایس) بھونگیر بائی پاس روڈ پر آج پیش آئے ایک دوہرے المیہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ کوہیڑا کے سری سیلم اور سرینواس ایک لاری اور کار کے درمیان تصادم میں ہلاک ہوگئے۔ اس دوران ہائی وے پر تعینات ایک ملازم کونڈل ریڈی کو اس وقت ایک آر ٹی سی بس نے روند ڈالا جب وہ حادثہ میں تباہ شدہ کار سے دو نعشیں نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس فی الفور مقام واقعہ پر پہنچ گئی اور تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا۔