واجپائی کی استھیاں گنگا میں بہائی گئیں

ہردوار 19اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی استھیاں آج یہاں ہری کی پوری کے مقام پر ان کے افراد خاندان اور پارٹی قائدین نے گنگا میں بہائیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے ۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ ‘ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ ‘ اترکھنڈ کے چیف منسٹر ترویندر سنگھ راوت ‘ واجپائی کی متبنہ دختر نمیتا کول بھٹاچاریہ اور دوسرے افراد خاندان بھی اس موع پر موجود تھے ۔