وائی ایس جگن ، آنجہانی وائی ایس آر کے نقش قدم پر ، فلاحی کاموں میں آگے

وائی ایس آر سی پی یوم تاسیس ، جناب متین مجددی تلنگانہ جنرل سکریٹری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر مانصاب ٹینک چوراہا پر جناب متین مجددی تلنگانہ جنرل سکریٹری نے پارٹی پرچم کشائی رسم انجام دیا ۔ اس موقع پر جناب متین مجددی نے کہا کہ آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور اقتدار میں اقلیتوں کے ساتھ انصاف رسانی کی گئی تھی اور مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ غریبوں کو مفت علاج کے لیے آروگیہ شری اسکیم ، اسکالر شپس ، اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ، ضعیف حضرات کو وظیفہ ، جیسے اسکیمات سے غریب عوام کی خدمت انجام دی ۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی وائی ایس آر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت صرف عوام کو جھوٹے وعدے کررہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر امان ، محمد مجید ، ٹی سرینواس ، محمد ساجد ، محمد خواجہ ، محمد ایوب ، موہن کرشنا ، ذوالفقار حسن خاں ، فاروق بیگ ، پروین اگروال اور مدھو بھی موجود تھے ۔۔