وائی ایس آر کی خواہش راہول کو وزیر اعظم بنانا تھی : ملو بٹی

حیدرآباد 2 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر ملو بٹی وکرامارکا نے کہا کہ سابق چیف منسٹر آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی آخری خواہش یہی تھی کہ کانگریس صدر راہول گاندھی کو ملک کا وزیراعظم بنایا جائے ۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ وائی ایس آر کی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے راج شیکھر ریڈی کی نویں برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ریاست میں اندرما راج لانے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر نے ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات متعارف کروائی تھیں۔