حیدرآباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنے ارکان اسمبلی پر بھروسہ نہیں ہے اس لئے وہ ارکان اسمبلی کے ساتھ دہلی میں مختلف مقامات کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ہمراہ دہلی کا دورہ کرنے والے ارکان اسمبلی میں سات ارکان ایسے ہیںجو دہلی سے واپسی کے فوری بعد تلگودیشم میں شامل ہوجانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی میں گزشتہ دنوں شامل ہوئے رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر محمد جلیل خان نے یہ بات بتائی۔ مسٹر جلیل خان نے کہا کہ مسٹر جگن موہن ریڈی چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر لاکھوں کروڑ روپیوں کا لون لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے جھوٹ پر مبنی تشہیر کررہے ہیں۔