وائی ایس آر کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی کی تلگودیشم میںشمولیت متوقع

حیدرآباد۔25اپریل ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی کو ایک اور دھکہ اس وقت پہنچے گا جب صدر ضلع کرنول وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن اسمبلی سری سیلم بی راج شیکھر ریڈی بہت جلد تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ جبکہ وہ اپنے حامیوں اور کارکنوں سے مشورہ حاصل کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے کے اپنے فیصلہ کا ( ضلع پرکاشم) کے وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی جی روی کمار بھی اپنے حامیوں و کارکنوں کے ساتھ تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے کے سلسلہ میں صلاح و مشورہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ مسٹر بی راج شیکھر ریڈی رکن اسمبلی سری سیلم اور جی روی کمار رکن اسمبلی ادنکی ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) توقع ہیکہ 27یا 28 اپریل کو صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔