وائی ایس آر کانگریس کی چندرا بابو پر تنقید

حیدرآباد۔ 28 جولائی (آئی این این) وائی ایس آر کانگریس نے بی جے پی اور حلیف تلگو دیشم پر آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا مسئلہ دانستہ طور پر تعطل کا شکار بنانے کا الزام عائد کیا۔ ترجمان کروناکر ریڈی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو چیف منسٹر کے عہدہ پر برقرار رہنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہئے کیونکہ وہ ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔