وائی ایس آر کانگریس کا طرزعمل غیر ذمہ دارانہ:کے سرینواسلو

حیدرآباد ۔ 22 جون (راست) چیف وہپ کے سرینواسلو نے آج اس بات پر تنقید کی کہ آندھراپردیش اسمبلی میں اہم اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کررہی ہے۔ چیف وہپ نے کہا کہ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے پہلے اجلاس کا وائی ایس آر سی پی کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا حالانکہ حکومت نے اس اجلاس میں ان کے دو نمائندوں کو بھیجنے کیلئے کہا تھا۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سرینواسلو نے کہا کہ اہم اپوزیشن جماعت نے بی اے سی کے پہلے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جو اس کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔